ابنا: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امریکہ کے حالیہ اقتصادی بحران سے خبر دار کرتے ہوئے ٹیکس کٹوتی کے حوالے سے اپنی سخت گیر اقتصادی پالیسیوں کا دفاع بھی کیا۔
مانچسٹر میں منعقدہ اپنی پارٹی کے اجسلاس میں انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر امریکہ اپنے اخراجات اور بجٹ کٹوتی کو نئے مالی سال کے بجٹ میں مناسب طریقے سے ضم نہیں کرتا عالمی اقتصاد شدید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔
ڈیوڈ کیمرون نے اپنی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا حالیہ بحران ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں اپنے اخراجات میں کمی، ٹیکس کٹوتی اور بجٹ کو مکمل متوازن بنانا ہو گا۔ واضح رہے کہ اگر امریکہ میں بجٹ منظور نہیں ہوتا تو ملازمت پیشہ ایک تہائی افراد کو بغیر تنخواہ جبری چھٹیوں پر جانا ہو گاجبکہ باراک اوباما سمیت بقیہ دو تہائی ملازمین کو اس وقت تک بغیر تنخواہ کے کام کرنا پڑے گا جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔ امریکہ کو سترہ سال پہلے بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.......
/169